ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پنیرسیلوم جیسے ہزاروں دیکھے ہیں:ششی کلا نے ایک بار پھر گورنر کو فوری طور پر کارروائی کرنے کے لئے کہا

پنیرسیلوم جیسے ہزاروں دیکھے ہیں:ششی کلا نے ایک بار پھر گورنر کو فوری طور پر کارروائی کرنے کے لئے کہا

Tue, 14 Feb 2017 11:24:35  SO Admin   S.O. News Service

چنئی،13فروری(ایس او نیوز/آئی ایس انڈیا) ششی کلا نے تمل ناڈو کے گورنر سی ودیا راؤ سے درخواست کی ہے کہ وہ جلد سے جلد وزیر اعلی کے عہدے کی کمان ان کے ہاتھ میں تھما دیں۔پیر کو چنئی میں بہت سے حامیوں کی بھیڑ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پنیرسیلوم جیسے ہزاروں دیکھے ہیں،میں ڈرتی نہیں ہوں۔سابق وزیر اعلی جے للتا کے انداز کو اپناتے ہوئے ششی کلا نے اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ 33سالوں سے ہم دونوں نے کیا کچھ نہیں دیکھا ہے۔61سال کی ششی کلا نے پویس گارڈن کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔وہیں ان کو چیلنج دینے والے اے پننیرسیلوم جنہیں اوپی ایس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلی بنے رہنے کے قابل ہیں اور انہیں گزشتہ ہفتے ششی کلا نے جبرا استعفی دینے کے لئے کہا تھا،سات دن کے گھمسان کے بعد پیر کو بھی پننیرسیلوم نے سی ایم عہدے کا کام کاج دیکھا تھا۔اس بیچ پارٹی کے کچھ اور لیڈروں نے پنیرسیلوم کا ساتھ پکڑ لیا ہے،جن کے پاس ابھی تک قریب 10ممبران پارلیمنٹ اور 6رکن اسمبلی ہیں اور انہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر تمام ممبران اسمبلی کو چھوڑ دیا جائے تو وہ ایوان میں اکثریت ثابت کر سکتے ہیں۔ان کا اشارہ ان 127اراکین اسمبلی کی طرف ہے جنہیں گزشتہ بدھ چنئی کے باہر ایک ہوٹل میں پارٹی سربراہ ششی کلا طرف سے مبینہ طور پر نظربند کرکے رکھاگیا۔


Share: